Alone Shayari

120+ Top Famous Alone Shayari, Tanhai Shayari

Alone Shayari in Urdu, verse around alone, gets the feelings of being by themselves and the sentiments that arrive with it. It speaks to the genuine franticness for fellowship and the considering that commonly comes along with itself.

In these Alone Shayari for BoysGirls, artists clarify bitter-sweet encounters of living by themselves, finding times of peace and thought in the center of the hush. They too communicate the crave for connections, centering on the individuals who need companionship and knowledge.

Alone Shayari in English is not as it were almost division; it is around the troublesome run of sentiments that come out when one is alone, from lament and crave to authorization and self-awareness. It coordinating with those who have specialists alone and see for consolation in words that reflect their emotions.

By implies of Alone Shayari in 2 Lines, artists make a material of sentiments, drawing moving pictures of the people’s mastery of getting alone be that as it may wanted for relationship and comprehension. If you need more shayaris approximately Most recent Mother Cites at that point press here

Alone Shayari

ہم بیٹھ کر تنہا کسی ویران گوشے میں
ہوا کو دکھ سنائیں گے تجھے ہم بھول جائیں گے۔

Hum baith kar tanha kisi veeran koney mein
Hawa ko dukh sunayenge tujhe hum bhool jayenge.

چھوڑ دو مجھے تنہائی میں
رابطے اب عذاب لگتے ہیں۔

Chhod do mujhe tanhaai mein,
Rabtay ab azaab lagtay hain.

کہتے ہیں کہ اکثر لوگ بدل جاتے ہیں
اور جو بدلتے نہیں ہیں انہیں سب
اکیلا چھوڑ جاتے ہیں۔

Kehtay hain ke aksar log badal jaatay hain,
Aur jo badaltay nahi hain unhein sab,
Akeela chhor jaatay hain.

وہ بھی کتنی حسین شام ہوگی
جب میری زندگی موت کے نام ہوگی۔

Woh bhi kitni haseen shaam hogi,
Jab meri zindagi maut ke naam hogi.

اداس نہ بیٹھو فضا تنگ کرے گی
گزرے ہوئے لمحوں کی سزا تنگ کرے گی
کسی کو نہ لاؤ دل کے اتنا قریب
کیونکہ اس کے جانے بعد اسکی ہر ادا تنگ کرے گی۔

Udaas na baitho fiza tang karegi,
Guzre hue lamhon ki saza tang karegi,
Kisi ko na lao dil ke itna qareeb,
Kyunkay us ke jane baad uski har ada tang karegi.

کیا کیا نہیں کیا اک تیری مسکان کےلیے
پھر بھی اکیلا چھوڑ دیا توں نے مجھے صرف اک انجان کےلیے۔

Kya kya nahi kiya ek teri muskaan ke liye,
Phir bhi akela chhod diya tune mujhe sirf ek anjaan ke liye.

تمہارے چھوڑ جانے کے بعد
تمہاری یاد اور بھی زیادہ آتی ہے۔

Tumharay chhor janay ke baad,
Tumhari yaad aur bhi zyada aati hai.

درد بھی انکو ملتا ہے
جو رشتے دل سے نبھاتے ہیں۔

Dard bhi unko milta hai,
Jo rishtay dil se nibhatay hain.

کتنے عجیب ہیں نا لوگ
بات پکڑ کر انسان چھوڑ دیتے ہیں۔

Kitnay ajeeb hain na log,
Baatein pakar kar insaan chhor detay hain.

اندھیروں سے کہہ دو کہ بچپن بیت چکا ہے
اب تجھ سے ڈر نہیں سکون ملتا ہے۔

Andheron se keh do ke bachpan beet chuka hai,
Ab tujh se dar nahi, sukoon milta hai.

میں ہوں دل ہے، تنہائی ہے
تم بھی ہوتے اچھا ہوتا۔

Main hun dil hai, tanhai hai,
Tum bhi hote to acha hota.

تنہا خاموش رات، اور گفتگو کی آرزو
کس سے کریں بات، کوئی سنتا ہی نہیں۔

Tanha khamosh raat, aur guftagu ki arzoo,
Kis se karein baat, koi suntah hi nahi.

کسی حالت میں بھی تنہا نہیں ہونے دیتی ہے
یہی ایک خرابی میری تنہائی کی۔

Kisi haalat mein bhi tanha nahin honey deti hai,
Yehi ek kharabi meri tanhai ki.

کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستو
تنہا ہوں آج میں، ذرا گھر تک تو ساتھ دو۔

Kyun chalte chalte ruk gaye weran raston,
Tanha hun aaj mein, zara ghar tak to saath do.

کبھی تنہائی کبھی تڑپ کبھی بے بسی تو کبھی انتظار
یہ مرض بھی کیا خوب ہے جسے عشق کہتے ہیں۔

Kabhi tanhaai, kabhi tadap, kabhi beyassi to kabhi intezar
Yeh marz bhi kya khub hai jisey ishq kehte hain.

ایک شخص دیکھا ہے میں نے آئینے میں
خفا دنیا سے ہے کلام خود سے بھی نہیں کرتا۔

Ek shakhs dekha hai maine aaine mein,
Khaufa duniya se hai, kalam khud se bhi nahin karta.

تنہائی میں جو چومتا ہے میرے نام کے حروف
محفل میں وہ شخص میری طرف دیکھتا بھی نہیں۔

Tanhayi mein jo chomta hai mere naam ke haroof,
Mehfil mein woh shakhs meri taraf dekhta bhi nahin.

اپنی تنہائی میں تنہا ہی اچھی ہوں
مجھے ضرورت نہیں دو پل کے سہاروں کی۔

Apni tanhaai mein tanha hi acchi hun
Mujhe zaroorat nahi do pal ke sahaaron ki.

ہم لوگ سمندر کے بچھڑے ہوئے ساحل ہیں
اس پار بھی تنہائی، اس پار بھی تنہائی۔

Hum log samandar ke bichhre hue saahil hain
Is paar bhi tanhaai, us paar bhi tanhaai.

آج اتنا تنہا محسوس کیا خود کو
جیسے کوئی دفنا کر چلا گیا ہو۔

Aaj itna tanha mehsoos kiya khud ko
Jaise koi dafna kar chala gaya ho.

شب کی تنہائی میں اب تو اکثر
گفتگو تجھ سے رہا کرتی ہے۔

Shab ki tanhai mein ab to aksar
Guftugu tujhse raha karti hai.

میں تنہائی کو تنہائی میں تنہا کیسے چھوڑ دوں؟
اس تنہائی نے تنہائی میں تنہا میرا ساتھ دیا ہے۔

Main tanhai ko tanhai mein tanha kaise chhod doon?
Iss tanhai ne tanhai mein tanha mera saath diya ha.

میں ہوں دل ہے تنہائی ہے
تم بھی ہوتے اچھا ہوتا۔

Main hun, dil hai, tanhai hai
Tum bhi hote achha hota.

خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے
ایسی تنہائی کہ مرجانے کو جی چاہتا ہے۔

Khwaab ki tarah bikhar jaane ko ji chahta hai
Aisi tanhai ke mar jaane ko ji chahta hai.

اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیں
کتنی تنہا ہوگئیں تنہائیاں۔

Ab toh unki yaad bhi aati nahi,
Kitni tanha ho gayin tanhiyan.

جاتے ہوئے اپنی نشانی کے طور پر
کتنے خلوص سے مجھ کو تنہائی دے گیا۔

Janty huay apni nishani ke tor par
Kitnay khuloos se mujhko tanhai de gaya.

تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے
میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر
ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن

مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا

تو بھی چپ ہے میں بھی چپ ہوں یہ کیسی تنہائی ہے
تیرے ساتھ تری یاد آئی کیا تو سچ مچ آئی ہے

شاید وہ دن پہلا دن تھا پلکیں بوجھل ہونے کا
مجھ کو دیکھتے ہی جب اس کی انگڑائی شرمائی ہے

اس دن پہلی بار ہوا تھا مجھ کو رفاقت کا احساس
جب اس کے ملبوس کی خوشبو گھر پہنچانے آئی ہے

حسن سے عرض شوق نہ کرنا حسن کو زک پہنچانا ہے
ہم نے عرض شوق نہ کر کے حسن کو زک پہنچائی ہے

ہم کو اور تو کچھ نہیں سوجھا البتہ اس کے دل میں
سوز رقابت پیدا کر کے اس کی نیند اڑائی ہے

ہم دونوں مل کر بھی دلوں کی تنہائی میں بھٹکیں گے
پاگل کچھ تو سوچ یہ تو نے کیسی شکل بنائی ہے

عشق پیچاں کی صندل پر جانے کس دن بیل چڑھے
کیاری میں پانی ٹھہرا ہے دیواروں پر کائی ہے

حسن کے جانے کتنے چہرے حسن کے جانے کتنے نام
عشق کا پیشہ حسن پرستی عشق بڑا ہرجائی ہے

آج بہت دن بعد میں اپنے کمرے تک آ نکلا تھا
جوں ہی دروازہ کھولا ہے اس کی خوشبو آئی ہے

ایک تو اتنا حبس ہے پھر میں سانسیں روکے بیٹھا ہوں
ویرانی نے جھاڑو دے کے گھر میں دھول اڑائی ہے

Alone Shayari

اب وہ گھر اک ویرانہ تھا بس ویرانہ زندہ تھا
سب آنکھیں دم توڑ چکی تھیں اور میں تنہا زندہ تھا

ساری گلی سنسان پڑی تھی باد فنا کے پہرے میں
ہجر کے دالان اور آنگن میں بس اک سایہ زندہ تھا

وہ جو کبوتر اس موکھے میں رہتے تھے کس دیس اڑے
ایک کا نام نوازندہ تھا اور اک کا بازندہ تھا

وہ دوپہر اپنی رخصت کی ایسا ویسا دھوکا تھی
اپنے اندر اپنی لاش اٹھائے میں جھوٹا زندہ تھا

تھیں وہ گھر راتیں بھی کہانی وعدے اور پھر دن گننا
آنا تھا جانے والے کو جانے والا زندہ تھا

دستک دینے والے بھی تھے دستک سننے والے بھی
تھا آباد محلہ سارا ہر دروازہ زندہ تھا

پیلے پتوں کو سہ پہر کی وحشت پرسا دیتی تھی
آنگن میں اک اوندھے گھڑے پر بس اک کوا زندہ تھا

اپنے انداز کا اکیلا تھا
اس لئے میں بڑا اکیلا تھا

پیار تو جنم کا اکیلا تھا
کیا مرا تجربہ اکیلا تھا

ساتھ تیرا نہ کچھ بدل پایا
میرا ہی راستہ اکیلا تھا

بخشش بے حساب کے آگے
میرا دست دعا اکیلا تھا

تیری سمجھوتے باز دنیا میں
کون میرے سوا اکیلا تھا

جو بھی ملتا گلے لگا لیتا
کس قدر آئنا اکیلا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *